سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم

کراچی(آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا،سندھ ہائی کورٹ میں 2لڑکیوں سمیت 14لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،دوران سماعت لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیشرفت نہ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، جے آئی ٹیز اور دیگر سے رپورٹس طلب کر لیں،سماعت کے دوران عدالت نے ہدایت کی کہ جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس لاپتہ افراد سے متعلق دوبارہ اجلاس کریں،سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی نئی درخواستوں میں گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو متعلقہ تھانوں سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی،عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ پولیس مقدمات کا اندارج کر کے شہریوں کی داد رسی کرے،سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران لاپتہ علیشاہ، غفور، ادریس، افشاں، عظیم، داد شاہ، دھانی بخش، دلدار علی کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا بھی حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...