لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ موسمیات نے مون سون کے آخری سپیل کی پیشگوئی کر دی۔ 28 سے 30 ستمبر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بالائی کے پی، کشمیر، گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 تا 29 ستمبر کو اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب، کے پی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ چکوال، مردان، پشاور، بنوں، وزیرستان سمیت بالائی پنجاب میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ علاوہ ازیں 29,28 ستمبر کو ژوب، برکھان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
مون سون کا آخری سپیل، آج سے 30 ستمبر تک بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات
Sep 28, 2023