حلقہ بندیوں کے اعلان نے سیاسی جماعتوں میں صف بندی کا بگل بجا دیا ہے: فردوس عاشق

 لاہور( نیوز رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حلقہ بندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے اعلان نے سیاسی جماعتوں میں صف بندیوں کا بگل بجا دیا ہے۔ حلقہ بندیاں پولیٹیکل آرکیٹیکٹ ہے جس پے پوری انتخابی عمارت کھڑی ہو گی۔ انشاءاللہ یہ انتخابی لکیریں استحکام پاکستان پارٹی کی فتح کی تعبیریں ہوں گی۔ مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کی بڑی کامیابی ہو گی۔ حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے اعترضات الیکشن کمیشن میں پیش کریں گے۔ نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں ناگزیر تھیں یہ استحکامِ پاکستان پارٹی کا بنیادی مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بغیر کی گئی حلقہ بندیوں سے ابہام پیدا ہو گا۔شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلے کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن