کراچی (کامرس رپورٹر) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1.05روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر 288.75 روپے‘ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1روپے کی کمی سے ڈالر کی قدر291روپے سے کم ہو کر290روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 3روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر310روپے سے گھٹ کر 307روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر 356روپے سے بڑھ کر357روپے پر جا پہنچی۔ دوسری طرف مختلف ویب سائٹ پر جاری کردہ غیرمصدقہ فی تولہ سونے کے ریٹ کے مطابق 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3100ہزار روپے گھٹ گئے اور فی تولہ قیمت 2لاکھ 5ہزار 600روپے کی سطح سے کم ہو کر 2لاکھ 2ہزار 500 روپے رہ گئی۔