ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار لائق تحسین ہے ،پرویز اشرف

گوجر خان(این این آئی ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار لائق تحسین ہے وطن عزیز پر جب بھی مشکل کی گھڑی یا قدرتی آفت آئی ریلیف اور اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں نے دل کھول کر مدد کی سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں ہر ملک میں جہاں سیاست ہو گی وہاں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہوتی ہیں کبھی کبھی ریڈ لائن بھی کراس کر جاتی ہیں جو نہیں ہونا چاہئے ملک سب کا ہے کسی ایک جماعت فرد ،گروہ یا طبقے کا نہیں ہوتا بیرون ممالک مقیم پاکستانی پاکستان کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں وہ امید رکھتے ہیں کہ پاکستان کے حوالہ سے اچھی خبریں سنیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے شہر اولڈم میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام اولڈم کمیونٹی سنٹر میں اولڈم کی معروف سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ امجد اقبال سئنیر وائس پریزیڈنٹ یوکے پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا جن کا تعلق گوجر خان سے ہے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و سابق سئنیر وزیر چوہدری محمد یاسین بھی ان کے ہمراہ تھے تقریب سے سابق اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری محمد یاسین ،راجہ امجد اقبال ،راجہ آفتاب شریف،سیدہ عروج شاہ،محترمہ نوشین،اور چوہدری ندیم نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ عمران اقبال نے ادا کئے تقریب میں لوکل کونسلرز ،سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمارا ملک بہت خوبصورت ہے ہمیں بے حد چیلنجوں کا سامنا ہے دنیا کا ہر ملک چاہیے وہ ترقی یافتہ ہو ترقی پزیر ہو یا سپر پاور کے اپنی مشکلات اور چیلجز ہوتے ہیں جتنے مشکل ترین حالات کا پاکستان کے عوام نے مقابلہ کیا شاید ہی کسی اور ملک کے عوام نے کیا ہو پاکستانی بہادر ،صابر اور قربانی دینے والی قوم ہے قوموں پر مشکل وقت آتا رہتا ہے انشاللہ یہ مشکل وقت جلد گزر جائے گا اور بہت اچھا وقت آنے والا ہے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس میں عام آدمی کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں میں ایک عام ورکر تھا لیکن پارٹی نے مجھے وزیر ، وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی بنایا اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق میں ہیں پاکستان پیپلز کا موقف یہ ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کے نمائندے وہ ہوں جو حقیقی معنوں میں اورسیز پاکستانیوں کی پریشانیوں اور مشکلات سے بخوبی واقف ہیں اس حوالہ سے کام ہو رہا ہے سوشل میڈیا اچھی چیز ہے لیکن اس پر جو کچھ شئیر ہو رہا ہے اس کو بغیر تحقیق کے آگے شئیر نہ کریں آمدہ الیکشن میں جوش کے بجائے ہوش سے فیصلہ کریں میرٹ پر اپنے ووٹ کا استعمال کریں ووٹ ایک بہت بڑی زمہ داری ہے جو اس کا اہل ہے اس کو دیں تب ہی ملک کے حالات بدلیں گے اور تبدیلی آئے گی اگر آیندہ موقع ملا تو پہلے سے بڑھ کر اپنے ملک اور تحصیل گجر خان کے عوام کی خدمت کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...