اجلاس کیلئے ریکوزیشن مسترد کرنے کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا چیئرمین سینٹ کو خط

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی نے سینٹ اجلاس کے لئے جمع کرائی گئی ریکوزیشن مسترد کرنے کا معاملہ پر چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا۔ خط سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے لکھا گیا۔ پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینٹ سے سینٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ خط مےں کہا گےا کہ سینٹ سیکرٹریٹ نے فون پر بتایا کہ ریکوزیشن سے پانچ اراکین نے اپنے دستخط واپس لئے ہیں، سینٹ سیکرٹریٹ سے ان پانچ اراکین کے نام پوچھے جو ہمیں نہیں بتائے گئے۔ کیا اراکین نے دستخط واپس لینے کے لئے تحریری طور پر سینٹ سیکرٹریٹ کو لکھا؟ کیا سینٹ سیکرٹریٹ نے ان اراکین سے تحریری طور پر دستخط واپس لینے کا کہا؟۔ آئین اور رولز کسی کو دستخط واپس لینے کا اختیار نہیں دیتا، چیئرمین سینٹ یا سینٹ سیکرٹریٹ فیصلہ کنندہ کا کردار کیسے ادا کر سکتا ہے؟۔ آئین چیئرمین سینٹ آفس کو فیصلہ کنندہ ہونے کا اختیار نہیں دیتا، آئین کے تحت چیئرمین سینٹ کا دستخط واپس لینے میں کوئی کردار نہیں۔

ای پیپر دی نیشن