صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی : وفاقی وزیر

Sep 28, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی سعودی سفارت خانے میں سعودی سفیر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی حکومت پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کیے جانے والے ہر اقدام کی سپورٹ کرے گی۔ ملاقات میںگلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سعودی سفیر نے گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کے انعقاد اور اقدام کی بے حد تعریف کی۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ ملک بھر میں ادویات کی فراہمی کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانے کیلئے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں