کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ نگراں وزیر داخلہ کے مطابق اسلحہ کی بڑی کھیپ کو دہشت گردی کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ سپیشل برانچ کی بم ڈسپوزل ٹیم دھماکہ خیز مواد کو مہارت سے ناکارہ بنا دیا۔ نگراں وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس فورس نے بروقت کارروائی کر کے شہر کو تباہی سے بچا لیا، جس پر اہلکاروں میں تعریفی اسناد دیے جائیں گے۔
بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحہ کی بڑی کھیپ اور دھماکہ خیز مواد برآمد
Sep 28, 2023