اناطولیہ (نیٹ نیوز) ترکی میں قدیم تاریخی شہر ہاتوسا کے کھنڈرات سے ماہرین آثار قدیمہ نے ایک نئی زبان دریافت کرلی ہے۔ ہاتوسا شہر کے کھنڈرات میں کھدائی کے دوران ماہرین آثار قدیمہ کو 30 ہزار کے قریب کینیفارم گولیاں (مٹی کی ایک تختی جس پر قدیم زمانے میں لکھائی کی جاتی تھی) برآمد ہوئی ہیں۔