آشوب چشم، سکول چار روز کیلئے بند، انجکشن سکینڈل میں ملوث افراد کو رعایت نہیں ملے گی: محسن نقوی

Sep 28, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محسن نقوی نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول راوی روڈ کا طویل دورہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کلاس رومز کا معائنہ کیا، بچوں اور بچیوں کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کلاس رومز میں آشوب چشم سے متاثرہ بچے وبچیاں دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے دیگر بچوں اور بچیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے پنجاب بھر میں سکولوں میں آج چھٹی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں سکول آج بند رہیں گے۔ کل عید میلادالنبی کی تعطیل ہے، ہفتہ اور اتوار کو بھی سکول عام تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ بچے 4دن گھر میں رہیں گے تو آشوپ چشم کا پھیلاو¿ کم ہو گا اور امید ہے کہ سوموار کو صورتحال پہلے سے بہتر ہوگی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سکول کی ہر کلاس میں 6سے 7بچے وبچیاں آشوب چشم سے متاثر نظر آئے جبکہ بعض ٹیچرز بھی آشوب چشم سے متاثر تھیں۔ سکول کی کمپیوٹر لیب میں 2009ماڈل کے نان فنکشنل کمپیوٹر سسٹم پڑے ہوئے تھے، کلاس رومز میں لائٹس اور پنکھوں کی تعداد کم تھی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے خراب کمپیوٹر، کم لائٹس اور پنکھوں کی تعداد میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اور ای ڈی او سکولز کو طلب کر لیا۔ محسن نقوی نے سکول کے لئے نئے کمپیوٹرز خریدنے اور کلاس رومز میں لائٹس اور پنکھوں کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے سیرت النبی کے مقابلوں میں حصہ لینے والی طالبات سے بھی گفتگو کی۔ محسن نقوی نے گزشتہ روز خالد بٹ چوک انڈرپاس اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کیولری گراو¿نڈ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور تک سوا کلو میٹر پیدل چل کر دونوں پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ دونوں منصوبوں کی تکمیل سے سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بنے گا۔ منصوبوں کی تکمیل سے یومیہ ایک لاکھ 80ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں بے پناہ آسانی ملے گی۔ انجکشن سکینڈل میں جو ملزمان بھی ملوث ہیں ان کو پکڑ رہے ہیں۔ چاہے کوئی جتنا بھی با اثر ہو انجکشن سکینڈل میں ملوث افراد سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انجکشن سکینڈل کے متاثرین سے انصاف کا وعدہ کیا تھا جو ہر صورت پورا کریں گے، یہ ہمارا فرض ہے۔ انجکشن سکینڈل کی رپورٹ چند دنوں میں آجائے گی، رپورٹ آنے تک قیاس آرائیاں کرنا نامناسب ہے۔ محسن نقوی نے گزشتہ روز گورنمنٹ سید مٹھا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران آشوب چشم میں مبتلا عملہ آپریشن تھیٹر میں مریضوں کے علاج میں مصروف تھا۔ ایکسرے روم بند تھا اور مشین خراب تھی۔ بعض وارڈ زمیں اے سی نان فنکشنل تھے اور وارڈز کے باہر موجود الماریوں میں ریکارڈ رکھا ہوا تھا۔ خراب اور گندگی سے بھرا واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر وزیراعلی محسن نقوی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایم ایس کی سرزنش کی۔ ایم ایس کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کے معاملات کو 7روز کے اندر بہتر بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے سیکرٹری صحت کو بھی فوری طور پر سید مٹھا ٹیچنگ ہسپتال بلا لیا۔ محسن نقوی نے میوہسپتال کے زیرتعمیر ایمرجنسی بلاک کا دورہ بھی کیا اور اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں کا جائز ہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کے بیسمنٹ، گراو¿نڈ، فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ فلور کا معائنہ کیا اور ہر فلور پر تعمیراتی کام کی رفتار کا مشاہدہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری اور پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹس کا فضائی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔ انشاءاللہ یہ منصوبہ31دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔ بعدازاں جامعہ اشرفیہ میں چانسلر مولانا فضل الرحیم سے ملاقات کی اور انہیں چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد دی اور مولانا فضل الرحیم کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے صبح سے سہ پہر تک تقریباً 8 گھنٹے مسلسل مختلف پراجیکٹس اور اداروں کے دورے کئے۔ محسن نقوی نے دن کا آغاز میوہسپتال کے زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک کے دورے سے کیا۔انٹرنیشنل ٹورزم ڈے پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گورنر ہاو¿س میں سفاری ٹور کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ طلبہ، عام شہری، سیاح اور غیر ملکی مہمان بھی 400سو سال پرانی گورنر ہاو¿س کی عمارت کی سیر کر سکیں گے۔ لاہور اور دیگر شہرو ں کے لوگ پہلی مرتبہ وائٹ ہاو¿س کی طرح گورنر ہاو¿ ں کا بھی ٹور کر سکیں گے۔ عوام لاہور والڈ سٹی اتھارٹی اور ٹی ڈی سی پی کی مشترکہ ایپ سے پری بکنگ حاصل کر سکیں گے۔

مزیدخبریں