اسلام آباد میں 1200 سال پرانا برگد جس سے مزید 9 نئے درختوں کا جنم ہوا

Sep 28, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے حسین نظاروں کے درمیان موجود کالنجر نامی گا¶ں میں ایک برگد کا درخت ہے جس کا نام ”ماں تے نو بچے“ ہے۔ کالنجر اور سنیاری کے دیہاتیوں نے اس کا یہ نام اس لئے رکھا ہے کیونکہ دور سے برگد کا یہ درخت دس درختوں جیسا لگتا ہے لیکن درحقیقت ایک ہی درخت سے مزید نو درخت اگے ہیں۔ برگد کے درختوں کا حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ برگد کی پہلے سے موجود جڑیں دوبارہ اگ کر مضبوط تنوں میں بدل جاتی ہیںہیں۔ گا¶ں والوں کی طرف سے دی گئی معلومات میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ 1200 سال پرانا درخت ہے۔ یہ معلومات بہ ظاہر ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل ہوتی رہی ہیں۔ اب حقیقت میں یہ درخت اتنا پرانا ہے یا نہیں یہ تو معلوم نہیں لیکن کم از کم گا¶ں والوں کیلئے اس درخت کی عمر 1200 سال ہی ہے۔ اب اس کے اردگرد موجود زمینوں کو صاف کرکے گولف کورس بنایا جائے گا۔ یوں یہ منصوبہ بہت سے درختوں اور قدرتی ماحول کیلئے تباہی کا باعث بنے گا۔ لاتعداد کیڑوں، جانوروں اور پرندوں کے مسکن اس برگد کے درخت کے آس پاس گولف کورس بنے گا تو ان مخلوقات کی بڑی تعداد بھی اپنے ٹھکانوں سے بیدخل ہو جائے گی۔

مزیدخبریں