وطن کو مکمل اسلامی وفلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں:علامہ ہشام الٰہی

Sep 28, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے اس وطن کو مکمل اسلامی وفلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور دہشت گردی فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔ گھر بار چھوڑا کہ ہم آزاد وطن میں اسلام کے مطابق زندگی گزاریں گے لیکن پاکستان بننے کے بعد ہم وہ وعدہ وفا نہیں کر سکے۔ 2 قومی نظریئے کو پسے پشت ڈال انگریز کے بنائے ہوئے قانون کو چلا کر کلمہ طیبہ کے مطلب سے انحراف کرتے رہے ہیں جس کے سبب ہم انتشار اور افتراق کا شکار ہیں۔وہ گذشتہ روز اہلحدیث یوتھ فورس کے عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے۔

مزیدخبریں