بجلی کی چوری کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح :سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بجلی کی چوری کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس حوالے سے آئی جی کی واضح ہدایات ہیں کہ بجلی چوری کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سی سی پی او لاہور نے بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے لیسکو کے ساتھ ملکر مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے۔ بجلی چوری سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قومی ملزم ہیں۔ بجلی چوری میں ملوث افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور نے رائیونڈ کے نواح میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن