آئی جی پنجاب کا دورہ چینی پولیس سمارٹ سنٹر ‘چاک و چوبند دستے کی سلامی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے دورہ چین میں سرکاری مصروفیات جاری ہیں۔جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے چینی پولیس کے سمارٹ سنٹر کا دورہ کیا۔سمارٹ سنٹر آمد پر چینی سپیشل پولیس فورسز کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی، آئی جی پنجاب کی زیر قیادت پنجاب پولیس کے وفد نے چینی پولیس کی سپیشل فورسز کے ایمرجنسی رسپانس میکانزم کا جائزہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس چینی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا معائنہ بھی کیا۔آئی جی پنجاب کو چینی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں جدید مانیٹرنگ اینڈ کمیونیکیشن آلات، ڈرون ٹیکنالوجی، ریڈ ریسپانڈ سہولیات بارے آگاہی دی گئی۔پنجاب پولیس افسران کے وفد نے چینی پولیس کے زیر استعمال جدید ترین اسلحہ، آئی ٹی بیسڈ لاجسٹکس اینڈ اینالیٹیکل ٹیکنالوجی کا بغور جائزہ لیا، عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کی ورکنگ کو چینی پولیس کے شاندار پولیسنگ میکانزم اور ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کر رہے ہیں، چینی پولیس نے پنجاب پولیس کو جدید اسلحہ سمیت ٹریننگ اور تکنیکی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی سپیشل پولیس فورسز کے زیر استعمال اسلحہ فراہمی بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن