لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک کی ممتازروحانی واصلاحی شخصیت اور ”الکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن“ کے چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی ایک ہفتہ کے رفاہی تعلیمی و خانقاہی دورہ پر لاہور سے گلگت پہنچ گئے جہاں وہ مختلف علاقوں میں جاری الکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن اور ”جامعہ رقیہ للبنات“ کی تعلیمی و رفاہی منصوبہ جات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مختلف دینی مدارس و مساجد، تعلیمی اداروں اور خانقاہوں کا دورہ کرتے ہوئے اصلاحی خطاب اورعلمائے کرام سے ملاقاتوں کے علاوہ ”گاہکوچ“برانچ ضلع غذرمیں نیوکیمپس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور ” شیکیوٹ“کے علاقہ میں بھی ”الکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن“ کے پروگرام میں بھی شرکت و خطاب کریں گے۔