لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب کی سیکرٹری سمیرا صمد نے کہا ہے کہ ہم خواتین کیلئے برابری، مساوی مواقع اور باوقار زندگی یقینی بنانے میں کوشاں ہیںاور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ صنفی مساوات کی بنیاد پر معاشرے میں تحفظ، انسانی حقوق اور مساوی مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ گزشتہ روز سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز یونٹ کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ اجلاس کا مقصد تمام پنجاب کے تمام محکموں میں ایس ڈی جیزکے موثر نفاذ میں سہولت فراہم کرنے بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔
خواتین کیلئے برابری، مساوی مواقع ، باوقار زندگی یقینی بنانے میں کوشاں ہیں:سمیرا صمد
Sep 28, 2023