لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور سینٹر پر کیمرہ ڈیپارٹمنٹ کے ایمپلائز کو ریگولر کرنے کی تقریب ہوئی جس میں خصوصی شرکت سید وصی شاہ منسٹر سٹیٹ ٹوارزم نے کی۔ جنرل منیجرپی ٹی وی لاہور سینٹر سیف الدین پروگرام منیجر قیصر شریف صدر سی بی اے جہانگیر خان صدر لاہور سینٹر عمر دراز رانجھا نے اپنے اپنے خطابات میں نئے ریگولر ہونے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور دلجمعی سے کام کرنے کی تلقین کی۔ ایمپلائز کی کثیر تعداد نے یونین لیڈران کا پر تپاک استقبال کیا۔