سی بی اے کے زیراہتمام مطالبات کے حق میںریلی ، ”یوم شہدائ“ منایاگیا

لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ بجلی واپڈا کے محنت کشوں نے ملک بھر میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام اپنے جائز مطالبات کے حق میں اور جانیں قربان کرنے والوں کی یاد میں ”یوم شہدائ“ منایاگیا۔ ملک بھر میں ریلیاں منعقد کرکے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے توانائی حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ بجلی کے کارکنوں کو محفوظ اور صحت مند حالات کار مہیا کرانے کیلئے سٹاف کی شدید کمی دور کرائیں۔ لاہور میں کارکنوں نے یونین کے زیراہتمام اپنے مطالبات کو پورا کرانے کیلئے ریلی شرکاءنے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پاکستانی پرچم اٹھائے رکھے تھے ، حکومت سے پررزور مطالبہ کرتے رہے کہ وہ کارکنوں کو کام پرجان لیواءحادثات سے محفوظ کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔ مہنگی بجلی کو سستا کرانے کیلئے نجی پاور ہاو¿سوں (آئی پی پی پیز) کی بجلی کے بھاری ریٹ کم کرائے بعد ازاں ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں ضروریات زندگی کی اشیاءسستی اور کمرتوڑمہنگائی میں کمی اور عام بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کرے کیونکہ بجلی کے خطرناک کام میں جان پر کھیل کر فرائض سرانجام دینے والے ملازمین اور غریب عوام کا اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں شدید اضافہ سے جینا مشکل ہوگیا۔ریلی میں اسامہ طارق،رانا عبدالشکور، مظفر متین، حسن منیر بھٹی،نوشیر خان، رانا شہباز احمد، ملک طاہر حسین، مہرمحمد جمیل،حاجی لیاقت علی، ملک زاہدمحمود، لیاقت علی گجر،نوید عاشق ڈوگر، رانا شفیق ودیگر نمائندگان نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن