لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عامر میر نے الحمراءمیں عید میلادِ النبی کی مناسبت سے خطاطی کی نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں مختلف شعبہ ہائے جات زندگی سے تعلق رکھنے والے شائقین نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراءطارق محمود نے عامر میر کو مختلف فن پاروں کی تکنیکی اہمیت پر بریفنگ دی۔ نمائش میں ملک بھر سے 150 آرٹسٹوں کے فن پارے آویزاں کئے گئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر عامر میر نے نوجوانوں کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطاطی کے فن پارے نوجوانوں کی مہارت کے آئینہ دار ہیں۔ قرآنی آیات، حمدونعت کے موضوعات پر فن پارے قابل داد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمائش حضور پاک سے اپنا تعلق و رشتہ مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے۔ خطاطی ہمارا تابناک ورثہ ہے۔ نئی نسل خطاطی میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ عامر میر نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی کی ولادت باسعادت کی خوشی میں الحمراءکی یہ کاوش قابل ستائش ہے۔ عامر میر نے مقابلہ خطاطی جیتنے والوں میں انعامات و اسناد تقسیم کیں اور مبارکباد دی۔