الہ آباد/ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت)مشکل حالات میں سیاسی برساتی مینڈکوں کے چلے جانے سے جماعتیں کمزور نہیں ہوتی بلکہ ان کے مکروہ چہرے سے عوام کے سامنے عیاں ہو جاتے ہیں تحریک انصاف کو کمزور اور تقسیم کرنے کی سازشیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں ہم اپنے ضلعی قائد ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کی قیادت میں پرامن جہدوجہد کو جاری رکھیں گے 13 جماعتوں کی اتحادی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے عوام کو مہنگائی اور بدامنی کی بھٹی میں جھونک کر فرار ہو گے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی محمد اسماعیل، سابق کونسلر چوھدری الطاف حسین،حاجی محمد اشرف،ملک جہانگیر احمد اور محمد اشفاق بھٹی نے میٹنگ میں خطاب کرتے کیا۔
تحریک انصاف کو کمزور ‘ تقسیم کرنے کی سازشیں ناکام ہوچکی:حاجی اسماعیل
Sep 28, 2023