21اکتوبر کو جاوید لطیف کی قیادت میں نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائےگا: سجاد حسین

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ن لیگ پی پی 141 کے امیدوار پیر سید سجاد حسین شاہ نے سابق چیئرمین بلدیہ میاں امجد لطیف کے ہمراہ نواں کوٹ، کھاریانوالہ ،بھکھی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا یہ ترقیاتی کام سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی طرف سے جاری کردہ فنڈز سے مکمل کئے گئے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہاکہ سابق وفاقی وزیر میاںجاوید لطیف کی طرف سے این اے 121میں پانچ ارب روپے کے ترقیاتی پیکج سے عوامی ترقی ،خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا ابتدائی ترقیاتی فنڈز سے جو منصوبے مکمل ہوئے ہیں اس سے حلقہ کے عوام کے دیرینہ مسائل اور مشکلات میں کمی واقع ہوگی نواز لیگ جب بھی اقتدار میںآئی ہے ترقیاتی کاموںکے جال بچھانے سے عوام کے مسائل کے حل میں بڑی مددملی ہے انہوںنے کہاکہ 21اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی پر میاںجاوید لطیف کی قیادت میں تاریخی استقبال کیلئے بڑا قافلہ شیخوپورہ سے لاہور روانہ ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...