بھوئے آصل (نامہ نگار)کوٹ رادھا کشن اور گردونواح میں جشنِ میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر، جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام سالانہ 50 روزہ محافل میلاد النبی جاری ہیں ، شہرکی دیگر مذہبی و سماجی تنظیموں کی طرف سے گلیوں بازاروں ،گھروں و مساجد وغیرہ کو رنگ برنگی جھنڈیاں ،برقی قمقموں ، آرائشی محرابیں سے سجایا جارہاہے، بارہ ربیع الاوّل کو نماز فجر کے بعد بزم سرور کونین خواتین ونگ کے زیر انتظام سوا لاکھ مرتبہ درودشریف پڑھنے کی خصوصی تقریب ہوگی، شہر کا مرکزی جلوس پروفیسر مفتی محمد انوارحنفی ، ناظم اعلیٰ علامہ محمد احمد برکاتی کی زیرقیادت نکالا جائے گا۔