حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیف فوڈ سیٹی کے سلسلے میں عوام میں آگاہی اور شعور کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدار ت ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ نے کی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی میڈم عظمیٰ شہزادی سمیت دیگر افسران، اساتذہ ،سکولوں کالجوں کے طلباءو طالبات، تاجروں اور شہریوں نے سیمینار میں شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملاوٹ شدہ او رغیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والے تاجر کسی رعایت کے مستحق نہیں، یہ اپنی آخرت کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ درحقیقت قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ بھی کھیل رہے ہوتے ہیں ۔انکاکہنا تھا کہ عوام کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مہم میں ٹیم کے ساتھ بھر پور شامل ہو کر نشاندہی کریںتا کہ بھرپورکارروائی ہو سکے ۔
ملاوٹی اشیا بیچنے والے تاجر کسی رعایت کے مستحق نہیں:ڈپٹی کمشنر
Sep 28, 2023