قلعہ دیدار سنگھ: اہلسنت جماعتوں کا بلدیہ کیخلاف بھرپور احتجاج

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)انتظامیہ کا عدم تعاون ، اہلسنت جماعتوں کا بلدیہ کیخلاف بھرپور احتجاج،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر' تجاوزات کی بھرمار'مین ہولز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،میلاد 'جلوس وریلیوں کے روٹس جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے، پیر سید زین العابدین شاہ' عمران مصطفی وڑائچ کا کہنا ہے کہ تمام اہلسنت تنظیمیں11ربیع الاول کو مین روڈ پر بھرپور احتجاج کریں گی،پاکستان سنی تحریک'تحریک لبیک'انجمن طلبا ءاسلام' دعوت اسلامی' لاثانی ویلفیئر' مرکزی میلاد کمیٹی مجلس شوریٰ کے مقامی عہدیداران نے بلدیہ قلعہ دیدار سنگھ کے عدم تعاون کیخلاف پریس کلب میں بھرپور احتجاج کیا۔اس موقع پر ممبر امن کمیٹی پیر سید زین العابدین شاہ' سرپرست مرکزی میلاد کمیٹی عمران مصطفی وڑائچ' صدر یعقوب دوچھہ 'صدر پاکستان سنی تحریک سید اویس شاہ' حافظ محمد امجد صادق مہر'رہنما تحریک لبیک پاکستان حافظ سجاد رضا قادری 'رانا رضوان یوسف 'رانا احسان الہٰی ودیگر کا کہنا تھا کہ معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی توصیف حیدر 'چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی سدرہ ڈار کو کہا گیا لیکن کوئی عملدرآمد نہ ہوسکا،انتظامات بہتر نہ ہوسکے تو وکلا ٹیم کی مشاورت سے افسران کیخلاف کارروائی کیلئے درخواستیں دی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن