گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ربیع الاول کی سکیورٹی کے حوالے سے گوجرانوالہ پولیس کا ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد کی قیادت میں شہر بھر میں فلیگ مارچ، فلیگ مارچ میں ایس پی سول لائنز رضوان طارق، ایس پی سٹی غیور احمد،ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈولفن سکواڈ نے شرکت کی۔فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔