گوجرانوالہ(فرحان راشد میرسے)الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمعہ فہرست فارم 5 عوام کی آگاہی کے لئے شائع کردی ہے، فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ گجرات ڈویژن بننے اور وزیر آباد کے گوجرانوالہ سے علیحدہ ہونے سے گوجرانوالہ کی قومی وصوبائی اسمبلی کی سیٹوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گوجرانوالہ میں اب این اے77 تا این اے80 کے حلقے شامل ہونگے جبکہ این اے 81 میں گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے مشترکہ علاقے شامل ہیں۔ جبکہ صوبائی سطح پر گوجرانوالہ میں پی پی59 تا پی پی70 تک کے حلقے شامل کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز ابتدائی حلقہ بندیوں پر جمعرات سے27اکتوبرتک اعتراضات دائر کرسکیںگے، 26 نومبر 2023ءتک ان اعتراضات پر فیصلے کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن حتمی حلقہ بندیاں 30 نومبر کو جاری کریگا۔جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ملک بھر میں عام انتخابات کا پہلے ہی اعلان ہوچکا ہے۔قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگی‘پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 ہوگی۔
ووٹرالیکشن کمشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ شائع کردی
Sep 28, 2023