نایاب پرندوں کا شکار کرنے والے شکاری گرفتار

ہیڈ سلیمانکی میں محکمہ وائلڈ لائف نےبڑی کارروائی کرتے ہوئےغیرقانونی طور پر نایاب پرندوں کا شکار کرنے والے دس شکاریوں کو پکڑ کرسیکڑوں نایاب پرندے برآمد کرکے آزاد کر دیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں پاک بھارت سرحدی علاقے ہیڈ سلیمانکی کے قریب محکمہ وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈاِریکٹر عاصم کامران نے عملہ کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر نایاب پرندوں کا شکار کرنے والے دس شکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔پکڑے جانے والے شکاریوں سے سینکڑوں نایاب پرندے اور شکار کرنیوالا سامان برآمد کر لیا گیا  ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم کامران کا کہناہےکہ ملزمان عرصہ دراز سے نایاب پرندے فالکن اور بٹیر کا غیرقانونی شکار کر رہے تھے،ملزمان کے قبضہ سے فالکن پرندوں سمیت سینکڑوں بٹیر برآمد ہوئے ہیں۔ پکڑے جانے والے ملزمان کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں عدالت میں پیش کرکے سزا دلائی جائے گی ۔دوسری جانب برآمد ہونے والے پرندوں کو انکے  قدرتی ماحول کے علاقے میں لے جا کر آزاد کر دیا گیا.

ای پیپر دی نیشن