سفارتی مشنز سے تعلقات منقطع‘ افغانستان کا لندن سفارتخانہ بند ہو گیا

لندن (نیٹ نیوز) طالبان حکام کی جانب سے لندن میں سابق حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے سفارتی مشنز سے تعلقات منقطع کرنے اور عملے کو فارغ کرنے کے بعد سفارت خانہ بند ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق لندن میں افغان سفارت خانے کے باہر ایک رپورٹر نے ایک نوٹس چسپاں کیا ہوا دیکھا جس پر لکھا تھا ’جمہوریہ افغانستان کا سفارت خانہ بند ہو گیا ہے۔ برطانیہ میں افغانستان کے سفیر زلمے رسول نے اس ماہ کے اوائل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا تھا کہ سفارت خانہ میزبان ملک کی درخواست پر 27 ستمبر کو بند کر دیا جائے گا۔ برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) نے اس بات کی تردید کی ہے کہ سفارت خانے کو بند کرنے کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔ ترجمان نے مزید کہا یہ فیصلہ برطانوی حکومت کی طرف سے نہیں کیا گیا۔ ایف سی ڈی او نے یہ اشارہ نہیں دیا کہ کیا لندن میں نئے افغان سفیر کی تعیناتی کو قبول کیا جائے گا۔ یاد رہے اس وقت  برطانیہ کے افغانستان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں۔

ای پیپر دی نیشن