لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ بابراعظم چیمپئنز ٹرافی 2025تک کپتان برقرار نہیں رہیں گے،انہوںنے نے انکشاف کیا کہ بابراعظم نے خود کپتانی نہ چھوڑی تو بورڈ برطرف کردے گا، چیمپئینز ٹرافی تک وہ کپتان برقرار نہیں رہیں گے،انہوں نے کہا کہ وائٹ بال ہیڈکوچ گیری کرسٹن چیمپئینز ٹرافی سے قبل بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کرچکے اور مجھے بھی سمجھتا ہوں کہ آگے بڑھنے کا یہی راستہ ہے۔ بورڈ حکام بتاچکے ہیں کہ نامعلوم کنیکشن میٹنگ میں کپتانی یا سنٹرل کنٹریکٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی تو بابراعظم کی کپتانی خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔