لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے گزشتہ روز سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) میں نیشنل کوآرڈینینش کمیٹی برائے ایس ایم ای ڈویلپمنٹ کے 21 ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم ، جوائنٹ سیکرٹری نثار احمد پھلروان اور سی ای او سمیڈا سقراط امان سمیت دیگر معاشی اور انتظامی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس ایم ای پالیسی 2012ء کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں صوبائی ورکنگ گروپس کو عملی حکمت عملی کی تشکیل کے عمل کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی گئی۔حکومت ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
رانا تنویرکاایس ایم ای پالیسی 2012ء کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ
Sep 28, 2024