لاہور(کامرسرپورٹر)وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا پنجاب حکومت پبلک فنانس مینجمنٹ ریفارمز کے تحت سرکاری محکموں میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے نفاذ کو یقینی بنا رہی ہے۔ سرکاری محکموں میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے تحت اشیاء اور خدمات کی آن لائن خرید و فروخت وسائل اور وقت کی بچت کو یقینی بنائے گی۔ گڈز اینڈ سروسز کی آئن لائن خریداری سے پروکیورمنٹ کے عمل میں ممکنہ بدعنوانیوں پر کنٹرول ممکن ہو گا۔ سپلائرز کا اداروں پر اعتماد بحال ہو گا اور سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں پبلک فنانس مینجمنٹ ریفارمز کی سٹیرنگ کمیٹی کے آ ٹھویں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔