لاہور،(کامرس رپورٹر) میاں ابوذر شاد، انجینئر خالد عثمان اور شاہد نذیر چودھری گزشتہ روز بلا مقابلہ صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر لاہور چیمبرمنتخب ہو گئے۔میاں ابوذر شاد لاہور کے ایک معزز اور معروف کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے 2013 میں لاہور چیمبر کے نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔اس سے قبل پیاف پی بی جی،پروگریسو الائنس نے لاہور چیمبر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور تمام 32 نشستوں پر فیصلہ کن فتح حاصل کی۔