لاہور(سٹاف رپورٹر)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی قیادت میں لاہور پولیس شہدائے پولیس کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے سرگرم ہے۔ شہداء پیکج کے تحت50شہداء کے خاندانوں کو78کروڑ 25لاکھ روپے مالیت کے مکانات دیے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کے شہدا ء ہمارا فخر ہیں۔ لاہور پولیس کے338افسران واہلکاران نے فرض کی راہ میں جانیں نچھاور کی ہیں۔لاہور پولیس اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔ شہداء کے اہلخانہ اور غازیوں کی بہترین ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔
لاہور پولیس کے شہدا ء فخر‘قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرینگے : سی سی پی او
Sep 28, 2024