لاہور (خبر نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کے ایف آئی اے کے اختیار کیخلاف درخواست یکم اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے والیم پانچ کی متعلقہ شق میں ترامیم کرنے کی منظوری دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیملی باہر لیجانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیلات کیلئے درخواست چیئر مین پی سی بی بھجواتے ہوئے نمٹا دی۔) لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے احکامات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل کو دلائل کیلئے یکم اکتوبر تک مہلت دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری اقبال نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ایل ڈی اے سکیموں میں زمین ادارے کے نام ٹرانسفر کرنے کی ہدایت کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری نے لیڈی کانسٹیبل قتل کیس میں ملزم فاروق کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے انٹر اپارٹی الیکشن پر انکوائری کے احکامات کے خلاف درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔