لاہور(سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح، شہریوں کو امن و انصاف کی فراہمی میں منبر و محراب کا اہم کردار کے پیش نظر پنجاب پولیس مختلف اقدامات یقینی بنا رہی ہے، سینئر پولیس افسران نے نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سن کر فوری ازالے بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جائے، معاشرے کی اصلاح، تعمیر و ترقی میں مساجد کی ضرورت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں۔ آئی جی پنجاب نے غازی اہلکاروں کے علاج کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے اور کہا کہ پنجاب پولیس 1700 سے زائد غازیوں کی امین فورس ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی اورپیش کردہ درخواستیں سنیں، مسائل کے فوری ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔