حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ادارۃ المصطفیٰ انٹر نیشنل کے سربراہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مسلمان اپنی جانیں قربان کر دیں گے۔ مگر عقیدہ ختم نبوت پر آنچ نہ آنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وہ حافظ آباد جمخانہ میں منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کے دوران کر رہے تھے۔پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت اُمتِ مسلمہ کا بنیادی مضبوط عقیدہ ہے۔عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کا قطعی اجماعی عقیدہ ہے، اس پر بیسیوں آیاتِ قرآن اور سیکڑوں احادیث صحیحہ مقبولہ شاہد و دالّ ہیں۔ قرآن مجید میں وارد لفظِ خاتم النبیین میں کسی قسم کی تاویل اور تخصیص کی گنجائش نہیں ہے۔ تاویل و تخصیص کرنے والا قرآن مجیدکی تکذیب کرتا ہے۔
عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے: رضا ثاقب مصطفائی
Sep 28, 2024