گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب کاانعقاد کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں ہوا۔ کمشنرسید نوید حیدر شیرازی کو ڈویژنل صدر مقرر کر دیا گیا۔ صوبائی صدر بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن /سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر احسان بھٹہ نے حلف لیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر طارق قریشی، سمیت افسران مختلف پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلزاور سکاوٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرنے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنا نوجوان نسل کی اہم ذمہ داری ہے اور سکاؤٹ ہونا مل جل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔