نوشہرہ ورکاں :بھائی،بھابھی کو فائرنگ سے زخمی کرنیوالے ملزم کو7 سال قید ،جرمانہ 

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)بھائی اوربھابھی کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزم کو سات سال قید کی سزا،بتیس لاکھ جرمانہ کا بھی حکم ،بتایاگیاہے کہ سینئر سول جج ضوفشاں انجم کی عدالت نے تھانہ تتلے عالی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم علی اسلم گھمن والہ کو سات سال قید کی سزا اور 32لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنادیا۔ملزم علی اسلم نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے سگے بھائی مشتاق اسلم،اپنی بھابھی نیلم مشتاق اور بھتیجے حسنین مشتاق کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن