چونیاں ( نمائندہ خصوصی) علاقہ رکھ جھوک میں بجلی کی دو دن سے سپلائی بند ہونے سے شہری سراپا احتجاج شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقہ رکھ جھوک میں دو دن سے بجلی کی سپلائی بند ہونے سے سینکڑوں شہریوں نے لیسکو آفس کے باہر احتجاج کیا ۔ نعرے بازی کی گئی سینکڑوں شہریوں نے بجلی کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا لیسکو کے موقف کے مطابق علاقہ بھر بجلی چوری کرتا ہے نہ بلز ادا کرتے ہیں اس لیے سپلائی بند کی ہے شہریوں اور لیسکو حکام کے مزاکرات ناکام ہونے پر شہریوں نے ٹائر جلا کر مین روڈ بلاک کردی لیسکو حکام کے مطابق جب تک بلز کی ادائیگی نہیں ہوگی بجلی چوری بند نہیں ہوگی بجلی کی سپلائی بند ہی رہے گی اہل علاقہ کے مطابق سارا علاقہ بجلی چور نہیں جو ہیں انکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔