شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز ورک اور سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اس ملک کے آئین کے بانی ہیں اور ٓئین کی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مکمل پاسداری کی ہے، بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی سیاست کا اہم ستون ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک وقوم کی بہتری اور خوشحالی کیلئے سیاست کی ہے ۔ملک میں عوامی امنگوں کی ترجمانی اور بہتری کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت کے موقف کو تسلیم کرنا اور پارٹی قیادت کی پیش کردہ اصلاحات پر فوری عملدر آمد یقینی بناناہوگا۔