دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بھی جہاد ہے: مقررین

Sep 28, 2024

پھول نگر (نامہ نگار) معاشرے کی دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بہت بڑا جہاد ہے، النور فاؤنڈیشن،بسم اللہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اورمکی مدنی فاؤنڈیشن کے کارکن انسانی جذبہ کے ساتھ جو کام کر رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ خدا کی قسم اگر میرے دل سے پوچھیں یہ تینوں فلاحی تنظیموں کے کارکن ہی اس شہر کے اصل ہیرے ہیں ان خیالات کااظہار سیاسی و سماجی رہنما رانا فیصل حیات خاں‘ ڈویژنل جنرل سیکرٹری مشتاق احمد بھٹی اور دیگر مقررین نے فلاحی تنظیم النور فاؤنڈیشن پھول نگر کے زیر اہتمام سالانہ کارکردگی رپورٹ 2024 کے سلسلہ میں نجی میرج کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ہر سال کی طرح اجتماعی شادیوں، تربیتی پروگرام برائے خواتین، مستحق افراد کی مالی معاونت اور آفت زدہ لوگوں کیلئے راشن کے انتظام کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر تنویر لاک ماسٹر،مدثر حفیظ، حکیم محمد نعیم، تنویر قصوریا، محمد جمیل انجم، نوید عاشق، جنید رضا‘ حاجی عبدالحفیظ عاصم، ملک عبدالرزاق، ڈاکٹر لطیف، ڈاکٹر طاہر اشرف، حاجی ظہور احمد، محمد نعیم سلطان، عاصم قادری و دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں