قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے علاقے چکی پیارے سے اغواء ہونے والا بچہ 26روز بعد بی نہ مل سکا،ورثاء نے بائی پاس روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔قصور کے علاقے چکی پیارے لالا سے 26 روز قبل لاپتہ ہونے والا بچہ تاحال لاپتہ، عرفان عرف ببلو کے لواحقین کا صبر جواب دے گیا، قصور بائی پاس روڈ پر ٹائر جلاکر روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی، ورثاء کے مطابق پولیس تعاون نہیں کر رہی جبکہ زیرحراست ملزموں کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔احتجاج کے باعث دیپالپور روڈ،گنڈا سنگھ والا روڈ،رائے ونڈ روڈ اور شہر کوجانے راستے ٹریفک کے لیے بند شہریوں کو مشکلات کا سامناجبکہ پولیس ترجمان کے مطابق الزامات بے بنیاد ہیں ہم بچے کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔