بھوئے آصل (نامہ نگار) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی طالبات کو ہنرمند بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم وترتیب کا فریضہ بھی سر انجام دے رہی ہے تاکہ مستقبل میں وہ اپنے گھریلو معاملات بہتر انداز میں چلا سکیں، ان خیالات کا اظہار المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پیماراوتاڑ تحصیل کوٹ رادھاکشن کے بانی و سرپرست ڈاکٹرمحمد امتیاز سجاد نے ارشدمنیرچوہدری ، محمد اکرم گل اور میاں عابد شیر کے دورہ سلائی سنٹر پر ان سے خصوصی گفتگو کرتے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ سوسائٹی کے نائب صدر شوکت علی بھی موجود تھے ۔