سید موسیٰ رضا کا تحصیل راوی کے مقامات پر صفائی و ڈینگی اقدامات کا جائزہ 

لاہور (خبر نگار)ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل راوی کے مختلف مقامات پر صفائی و ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا۔ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔سید موسیٰ رضا نے شاہدرہ کے علاقے میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا اور ٹیموں سے ڈینگی لاروا  ڈینگی کیس رسپانس سے متعلق بریفنگ لی۔ ڈی سی لاہور نے ٹیموں کو ڈینگی لاروا کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی اور تلفی کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور نے ایریا انچارج اور سپر وائزر کو ڈینگی سرگرمیاں ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کر نے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ لاہور کی منافع خوری پر کارروائیاں جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 415 مقامات کی چیکنگ، 11 مقدمات کا اندراج، 5 گرفتاریاں 125 خلاف ورزیوں پر 5 لاکھ روپے کے جرمانے عائدکیے۔ ڈی سی لاہور نے کہا گراں فروشی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا اور انتظامی افسران فیلڈ میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر زبردست کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن