لاہور (لیڈی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان یکم اکتوبر کو کریں گے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے اعلان کے سلسلہ میں پروقار تقریبات کا اہتمام کیا جا ئے گا جس میں اہم سیاسی و انتظامی شخصیات، چیئرمینز، سیکرٹریز، کنٹرولرز امتحانات اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔