فراڈ کیس میں عدم پیشی پر اداکارہ نازش جہانگیری کی عبوری ضمانت خارج 

Sep 28, 2024

لاہور (خبر نگار) سیشن عدالت نے فراڈ کے مقدمہ میں عدم پیشی پر اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ مقدمہ کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی۔ اداکارہ نے 25 لاکھ روپے  واپس  کئے اور نہ گاڑی واپس کی۔ عدالت نے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔

مزیدخبریں