لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا مضبوط اور مستحکم معیشت کیلئے سود سے نجات اور سیاسی استحکام ناگزیر ہو چکا ہے۔ تحفظات اپنی جگہ پرانتخابی نتائج جیسے بھی ہوں تسلیم کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے، کسی بھی سیاسی پارٹی کے پاس عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی ٹھوس حکمت عمل نہیں ہے۔ ملکی استحکام سا لمیت اورجمہوریت کی بقاء کیلئے دانشمندانہ فیصلوں اور زراعت، تعلیم، صحت کے شعبوں میں ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو بہتر مستقبل مہیا ہوسکے۔