یونیورسٹی آف ویٹرنری :بین الا قوامی پولٹری ایکسپو کے حوالے سے پولٹری سائنس کانفرنس  

لاہور(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے باہمی اشتراک سے بین الاقوامی پولٹری ایکسپو 2024 کے حوالے سے پولٹری سائنس کانفرنس کا انعقاد ایکسپو سینٹر لاہور میں کیا۔افتتا حی تقریب اور ٹیکنیکل سیشن کی صدارت وائس چانسلرمیری ٹورئیس پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن سے عبدالحیی مہتا،ڈاکٹر حنیف نذیر،عبدالبا سط،خلیق ارشد، پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی،پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجم کے علا وہ دنیا بھر سے سائنسدان، ماہر ین، پولٹری صنعتکاروں اورطلبہ و اسا تذہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی ویٹر نری فیکلٹی نے گذشتہ روز’’ بریکنگ ریبیز بائونڈریز ‘‘کے تھیم پر ریبیز (با ئو لا پن) بیما ری کی روک تھام کا عا لمی دن منا یا۔جس کا مقصد پا کستان میں ریبیز جیسی مہلک بیما ریوں کیخلا ف آگا ہی پھیلا نا تھا۔

ای پیپر دی نیشن