لاہور(خصوصی نامہ نگار) مسلمان زوال کا شکار ہیں۔ عالم اسلام کا اتحاد ناگزیر ہے۔ فلسطین کشمیر شام لبنان میں قتل عام باعث شرم ہے۔ کفر پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا آج مسلمان بری طرح زوال کا شکار بے یارو مددگار عالم اسلام کی طرف ترستی نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں اور ہماری مدد کے منتظر ہیں۔
مسلمان زوال کا شکار ، عالم اسلام کا اتحاد ناگزیر ہے:عبد الغفار روپڑی
Sep 28, 2024