امت مذہب، نسل، فرقہ کی تفریق سے بالاتر ہو کر ذلت کا طوق اتار پھینکے :جواد نقوی  

Sep 28, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا جوبائیڈن کا اسرائیل کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے کے بعد اقوام متحدہ میں یہ کہنا کہ عالمی برادری غزہ کی جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرے۔ بے شرمی اور انسانیت کا تمسخر اور استہزاء ہے۔ امت مذہب، نسل، فرقہ کی تفریق سے بالاتر ہو کر ذلت کا طوق اتار پھینکے۔

مزیدخبریں